متحدہ عرب امارات کی پاکستانیوں سمیت کورونا پابندیوں والے ممالک کےشہریوں کوشرائط کے تحت10کیٹگریزمیں واپسی کی اجازت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے کورونا پا بندی والے ممالک پا کستان ،بھارت، سری لنکا ،نیپال،نا ئیجیریا اوریوگنڈا کے شہریوں کوویکیسینیشن کی شرائط پردس کیٹگریزمیں واپس اپنے ملک آنے کی اجازت دے دی ہے تاہم اس کے لیے ضروری شرط یہ رکھی گئی ہے کہ ان کی ویکیسنیشن متحدہ عرب امارات میں ان کی رہنے کی مدت کے دوران کی گئی ہو اوران کو ویکسین کی دوسری خوراک لیے 14چودہ روز گزر گئے ہوں متحدہ عرب امارات کے جنرل سول ایوی ایشن کے نئے اعلامیے کے تحت غیر ملکیوں کوان شرائط کے تحت آج 5پا نچ اگست سے متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے کی اجازت ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں