مساجد کے امام شہریوں کو ملک نہ چھوڑنے کی تلقین کریں، طالبان کا پیغام

افغانستان (نیوز ڈیسک) افغانستان پر طالبان کی جانب سے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد  لوگوں نے کابل سمیت دیگر شہروں کی مساجد میں آج پہلا جمعہ ادا کیا۔ طالبان کی جانب سے مساجد کے اماموں کو جاری کیے گئے پہلے پیغام میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے جمعہ کے خطبوں میں شہریوں کو ملک نہ چھوڑنے کی تلقین کریں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب مساجد کے اماموں سے کہا گیا ہے کہ وہ کابل اور ملک کے تمام صوبوں میں اسلامی نظام اور اتحاد کو فروغ دینے کے لیے کام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں