معروف ٹک ٹاکر افرا نواب کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار افرا نواب کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع اُنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ ٹک ٹاک اسٹار افرا نواب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنے نومولود بیٹے کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔ پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار افرا نواب کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع اُنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ ٹک ٹاک اسٹار افرا نواب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنے نومولود بیٹے کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں افرا نواب نے اپنے ننھے شہزادے کو گود میں لیا ہوا ہے اور محبت بھری نظروں سے اُنہیں دیکھ رہی ہیں۔ افرا نواب کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر اسپتال کی ہے جبکہ تصویر میں بچے کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ۔ ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُن کے ہاں 21 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔‘خوشی کے اس موقع پر افرا نواب نے اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ نے مجھے سب سے خوبصورت تحفے سے نوازا ہے جس نے میری زندگی مکمل کردی ہے۔‘ اس کے علاوہ افرا نواب نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں اُنہوں نے اور اُن کے شوہر نے اپنے ننھے شہزادے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں