ملازمت کی تلاش میں نکلی خاتون درندگی کا نشانہ بن گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے گلبرگ میں رزق کی تلاش میں نکلی خاتون درندگی کا نشانہ بن گئی۔ تھانہ غالب مارکیٹ میں درج ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ملازمت کی تلاش میں ایک شخص احمد کے پاس گئی جو اسے ایک ہوٹل میں لے گیا اور گن پوائنٹ پر  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ احمد نامی شخص نے بعد میں اسے دھمکیاں دے کر ہوٹل سے بھی نکال دیا۔ واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہ کیا جا سکا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں