ملک بھر میں مہنگائی کی شرح جولائی کے دوران ساڑھے 8 فیصد رہی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں مہنگائی کی شرح جولائی کے دوران ساڑھے 8 فیصد کے قریب رہی۔ ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق جون کے مقابلے میں گزشتہ ماہ ٹماٹر 82 فیصد تک مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات  کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق آٹا، دودھ، گوشت، آلو، پیاز، گھی، کوکنگ آئل، چینی، انڈوں اور دال چنا کی قیمتوں میں اضافہ دیھکنے میں سامنے آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں