اسلام آباد (نیوزٹویو) ملک بھر میں یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا یوم عاشور پر امن وامان برقرار رکھنے کے لیے راولپنڈی میں چھ ہزارپولیس اہلکار سیکورٹی فرائض سرانجام دیں گے حساس مقامات کو رینجرز کے سپرد کردیاگیا ہےاور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے دستے اسٹینڈ بائی رہیں گے راولپنڈی میں یوم عاشور کا ابتدائی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ کمیٹی چوک سے برآمد ہوگا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئیے گئے ہیں … جلوس کے آغاز پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی موسوی جلوس میں شامل تبرکات کی زیارت اور پرسہ دیں گے جسکے بعد میڈیا سے بات چیت کریں گے عزاداری کا جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول زیدی پہنچے گا جہاں سے یہ جلوس بوہڑبازار چوک پر امام بار گاہ حفاظت علی شاہ سے برآمد ہونے والے جلوس میں شامل.ہوگا جہاں جلوس میں.شامل عزادار ٹرنک بازار چوک.میں زنجیرزنی کرینگے بعدازاں جلوس فوارہ چوک راجہ بازار پہنچے گا جئاں.مجلس کے بعد ظہرین کی نناز اداکی جائیگی جبکہ علامہ قمرحیدر زیدی ودیگر ڈاکرین فلسفہ حسینیت ہر روشنی ڈالیں گے جس کے بعد ڈنگی کھوئی چوک پر امام بارگاہ شہیدان کربلا سے برآمد ہونیوالا جلوس مرکزی جلوس جبکہ اردوبازار چوک پرانا قلعہ پر دربار شاہ چن چراغ سے برآمد ہونے والے جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہونگے امام بارگاہ بلتستانیہ بنی سے نماز ظہرین کے بعد برآمد ہونے والا ماتمی جلوس بنی چوک.کی جانب سے مرکزی جلوس میں شامل.ہوگا سیکورٹی انتظامات کے طور پر جلوس کے. تمام راستوں کو آج رات کنتینرز اور خاردار تاریں لگا کر سیل کردیا جائے گا جلوس کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سی سی ٹی وہ کیمروں سے جلوس کی مانیٹرنگ کی جائے گی پولیس اہلکاروں کے ساتھ شاہین فورس اور مختار فورس کے 5سو سے زائد رضاکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جلوس رات گئے جامع مسجد روڈ پر واقع امام بارگاہ قدیمی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا
