ملک میں قانون کی نہیں طاقتور کی بالادستی رہی ہے، عمران خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں قانون کی نہیں طاقتور کی بالادستی رہی ہے۔ اس ملک کی اصل جان کسان ہیں۔ بہاولپور میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے  دور میں محنت کش کسان کے پاس 11 سو ارب مزید گیا۔ عمران خان  نے کہا کہ طاقتور شوگر ملز مالکان کسان کو ریٹ سے کم پیسے دیتے تھے، کین کمشنر کے ذریعے کسانوں کو پوری قیمت دلوائی۔ وزیراعطم نے کہا کہ ریکارڈ پیداوار کے باجود 40 لاکھ ٹن گندم درآمد کررہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک خوردنی تیل کی قیمتیں بڑھنے پر ہمیں بھی بڑھانی پڑیں۔ آج بھی پانی کے وہی طریقے استعمال کر رہے ہیں جو موئن جو دڑو میں ہوتے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تھوڑے سے امیر ہوں اور غریبوں کا سمندر ہو تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں