مندرحملہ کیس،سپریم کورٹ کی آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کی سرزنش،ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

اسلام آباد (نیوزٹویو)سپریم کورٹ نے رحیم یار خان مندر حملہ کیس میں آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کی سخت سرزنش کرتے ہو ئےملزمان کوفوری گرفتار کرنےاورشرپسندی پر اکسانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیاہے جبکہ مندر بحالی کے اخراجات بھی ملزمان سے ہر صورت وصول کرنے کا دیا ہے جبکہ متاثرہ علاقے میں قیام امن کیلئے ویلج کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی ہےجمعہ کوسپریم کورٹ میں رحیم یار خان مندر حملہ از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس قاضی امین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی- سپریم کورٹ میں آئی جی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہو ئے مندر کے واقعہ کے حوالے سےپنجاب حکومت نے رپورٹ عدالت میں پیش کی رپورٹ پر عدالت نے عدم اظمینان کا ا ظہار کیا سپریم کورٹ نے مندر واقعہ کے حوالےسےانتظامیہ اور پولیس کی کا رکردگی پر افسوس کا اظہا رکیا ہے  چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ مندر پر حملہ ہوا،انتظامیہ اور پولیس کیا کر رہی تھی آئی جی پنجاب نے جواب دیا کہ اے سی اور اے ایس پی موقع پر موجود تھےانتظامیہ کی ترجیح مندر کے آس پاس 70 ہندوؤں کے گھروں کا تحفظ تھا چیف جسٹس نے کہا کہ اگر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کام نہیں کر سکتے تا ہٹا دیں جس پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں چیف جسٹس نے کہا کہ ایک نو سال کے بچہ کی وجہ سے یہ سارا واقعہ ہوااس واقعہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی جسٹس قاضی امین نے آئی جی سےاستفسارکیا کہ پولیس نے ماسوائے تماشہ دیکھنے کے کچھ نہیں کیا کیا کوئی گرفتاری کی گئی آئی جی پنجاب نے کہاابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ایڈیشنل اٹارنی جنرل  سہیل محمود نے کہا کہ وزیر اعظم نے بھی معاملہ کا نوٹس لے لیا ہے چیف جسٹس نے کہا کہ وزیر اعظم اپنا کام جاری رکھیں، لیگل پر کیس کو دیکھیں گے جسٹس قاضی امین نے کہا کہ پولیس اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوئی چیف جسٹس نے کہا کہ واقعہ کو تین دن ہو گئے ایک بندہ پکڑا نہیں گیا جسٹس قا ضی امین نے ریمارکس دئیے کہ پھر پولیس ملزمان کی ضمانت،صلح کروائے گی سرکاری پیسہ سے مندر کہ تعمیر ہو گی چیف جسٹس نے کہا کہ واقعہ پر پولیس کی ندامت دیکھ کر لگتا ہے کہ پولیس میں جوش ولولہ نہیں ہےپولیس کے پروفیشنل لوگ ہوتے تو اب تک معاملات حل ہو چکے ہوتےہندوو کا مندر گرا دیا،سوچیں ان کے دل پر کیا گزری ہو گی سوچیں مسجد گرادی جاتی تو مسلمانوں کا کیاردعمل ہو عدالت نے کہا کہ دندناتے پھرتے ملزمان ہندو کمیونٹی کیلئے مسائل پیدا کر سکتےسپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں سپریم کورٹ نے کمشنر رحیم یار خان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکیا عدالت نے آئی جی اور چیف سیکرٹری سے ایک ہفتے میں پیشرفت رپورٹ مانگ لی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں