مولانا عبدالعزیز کے خلاف پانی چوری، مار پیٹ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

اسلام آباد ( نمائندہ نیوز ٹو یو) جامعہ حٖفضہ کے منتظم مولانا عبدالعزیز کے خلاف پانی چوری کرنے ، منع کرنے پر مار پیٹ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ تھانہ آبپارہ پولیس کو مولانا اورنگزیب اقبال نے تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مسجد الفلاح کی سرکاری پائپ لائن سے جامعہ حفضہ کے لئے پانی چوری کرنے سے روکنے پر مولانا عبدالعزیز نے ہمراہ دیگر 5 ملزمان مسلح ہو کر مدعی کے کمرے میں داخل ہوئے مارپیٹ کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے ۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں