نقلی سونا رکھنے کے واقعے میں پولیس نے ملازمین سے اصلی سونا برآمد کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) نجی بینک کی 2 برانچوں میں عملے کی جانب سے نقلی سونا رکھنے کے واقعے میں پولیس نے ملازمین سے اصلی سونا برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق نجی بینک کی دوبرانچوں میں کروڑوں روپے کے سونے کے زیورات کی خورد برد اور چوری کےالزام میں دو خواتین سمیت بینک کے 8 ملازمین کو گرفتار کیا گیا تھا جن سے 3 کلو سے زائد سونا، 20 لاکھ روپے سے زائد رقم اور 4 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ  ملزمان کے خلاف تھانہ شارع فیصل اور عزیز بھٹی میں مقدمات درج ہیں۔ واضح رہے کہ نجی بینک کے ملازمین نے بینک کے 28 کھاتے داروں کے کروڑوں روپے کے سونے کے زیورات چوری کرکے ان کی جگہ لاکر میں نقلی زیورات رکھ دیے تھے، بینک کی آڈٹ ٹیم نے جب زیورات کو چیک کیا تو جعلسازی سامنے آگئی جب کہ گرفتار ملازمین کی نشاندہی پر چرایا گیا سونا برآمد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں