اسلام آباد( نیوزٹویو)جوڈیشل مجسٹریٹ نصیر الدین کی عدالت نے نورمقدم قتل کیس میں گرفتاری مرکزی ملزم کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت آدم کے جوڈیشل میں توسیع کردی۔گذشتہ روز پولیس نے سخت سیکیورٹی میں دونوں ملزمان کو جیل سے بخشی خانہ پہنچایا جہاں سے روبکار کے ذریعے عدالت میں حاضری لگوائی، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد دونوں کے جوڈیشل میں 23اگست تک کی توسیع کے احکامات جاری کردیے، جس کے بعد پولیس نے بخشی خانہ سے ہی دونوں کو واپس جیل لے کر روانہ کردیا۔یاد رہے کہ دونوں ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل مکمل ہونے پر لایا گیا تھا اور ڈسٹرکٹ کورٹس سے دونوں کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری بھی مسترد کی جاچکی ہے۔
