نویں محرم الحرام کے جلوس برآمد، راستوں پر رواں دواں،سخت سکیورٹی،موبائل سروس معطل

 اسلام آباد(نیوزٹویو)ملک کے مختلف شہروں میں نویں محرم الحرام کے جلوس برآمد ہو گئے ہیں اوروفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت صوبائی دارالحکومتوں لا ہور،کراچی،کوئٹہ اور پشاو،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں بھی مرکزی جلوس مقررہ راستوں پر رواں دواں ہیں، جلوسوں کے راستوں پر موبائل سروس معطل کر دی گئی ہے۔لاہورمیں نویں محرم کا مرکزی جلوس نکلسن روڈ سے برآمد ہوا۔ امام بارگاہ عطیہ اہلبیت میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں عزاداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مجلس کے بعد شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئی۔ اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس جی سکس امام بارگاہ اثنا عشری سے برآمد ہوا۔ ملتان میں 9 ویں محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہوا، جلوس میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ کوئٹہ میں نومحرم الحرام کے موقع پر شبیہ ذولجناح کا جلوس امام بارگاہ ناصر العزاء سے برآمد کیا گیا۔ کراچی، پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی نویں محرم کے جلوسوں میں عزاداروں کی کثیر تعداد شریک ہے۔ نویں محرم کے موقع پر ملک بھر میں مجالس کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں