نیول اینکریج کلب کے مارکیٹنگ ہیڈ کو ڈانس پارٹی منعقد کرنے پر گرفتار کر لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی پولیس نے نیول اینکریج کلب کے مارکیٹنگ ہیڈ کو ڈانس پارٹی منعقد کرنے پر گرفتار کر لیا جبکہ ٹکٹ سیلر اور دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ممنوعہ مشروب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔  ایس پی رورل اور اسٹنٹ کمشنر رورل کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ کورال کی حدود  ہیون گارڈن  میں فیسٹیول کے نام پر ڈانس پارٹی منعقد کی جا رہی ہے جس اطلاع پر ایس پی نوشیروان اور اے سی زخرف فدا ملک نے کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں نیول اینکریج کلب کا مارکیٹنگ ہیڈ ہمایوں باجوہ ، عدیل شیخ اور ٹکٹ سیلر منان شامل ہیں ۔ موقع سے بھاری مقدار میں ممنوعہ مشروب برآمد کر لی گئی ہے ۔ ایس پی رورل نوشیروان کے مطابق ملزمان کو تھانہ کورال منتقل کر کے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں