وزیراعلیٰ پنجاب کی موجودگی میں نامزدصوبائی وزیراسدکھوکھر کے بیٹے کی شادی میں فائرنگ،بھائی جاں بحق،ملزم گرفتار

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب  اسمبلی اور نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی پرحملہ آوروں کی فائرنگ سے ان کے بھائی  مبشرکھوکھر المعروف ملک گوگاجاں بحق ہو گئے اس واقعے میں شہری بھی زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا  پولیس نےفائرنگ کو ذاتی  دشمنی  کا نتیجہ قرار دیا ہےشادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی موجود تھے، شادی کی تقریب میں فائرنگ کے وقت صوبائی وزرا سمیت اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔ اہم شخصیات کی موجودگی میں فائرنگ کا واقعہ ہوا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔جس کی شناخت ناظم کے نام سے ہو ئی ہے ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ملک مبشر المعروف ملک گوگا میرے چچا کے قتل میں ملوث تھا، اپنے چچا کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے ملک گوگا کو قتل کیا، میرا چچا کچھ عرصہ قبل قتل ہوا تھا ملزم  حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ایک ٹویٹ میں اسد کھوکھر کے بھائی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ شادی کی تقریب میں وزیراعلٰی عثمان بزدار بھی موجود تھاانہوں نے لکھا کہ ابھی وزیراعلٰی پنجاب سے بات ہوئی ہے۔ وہ خیریت سے ہیں اور اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے بالکل قریب آکر فائرنگ کی۔ وزیراعلٰی کی سیکورٹی نے ایک حملہ آور کو قابو میں لے کر گرفتار کرلیا۔ بدقسمتی سے اسد کھوکھر کے بھائی اس حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے ہیں آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیفنس کے علاقے میں نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے بھی جامع  انکوائری کی جائے اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے مزید کارروائی کی جائے بیان کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائےاس واقعے کے حوالے سے وزیراعلٰی پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقریب سے نکلنے کے بعد پیش آیافائرنگ کرنے والے ملزم کو وزیراعلیٰ کی سکیورٹی ٹیم نے موقع سے پکڑا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں