وفاقی حکومت نے ایک بار پھر ایف بی آر کے چیئرمین کو تبدیل کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایک بار پھر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  کے چیئرمین کو تبدیل کردیا۔ عاصم احمد کو 9 اپریل 2021 کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا تھا تاہم اب انہیں تبدیل کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق ڈاکٹر محمد اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس میں فواد چوہدری نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے  ڈاکٹر محمد اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت 2018 کے بعد سے اب تک 5 ایف بی آر چیئرمینز کو ہٹا چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں