وفاقی دارلحکومت میں گینگ ریپ کا واقعہ،مقدمہ درج،ایک ملزم گرفتار

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی دارالحکومت میں گنیگ ریپ کا واقعہ سامنےآیا ہے خاتون کو اغواء کر کےتین افراد سات دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے تھانہ شالیمار پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق فرح اصغر نامی خاتون نے تھانہ شالیمار پولیس کو درخواست دی ہے کہ تیرہ 13اگست کی رات ایک گاڑی نے گھر چھوڑنے کے لئے لفٹ دی گاڑی کے ڈرائیور نے اسی دوران اسے نشہ آور جوس پلایا آنکھ کھلی تو ایک بڑی حویلی میں موجود تھی اسد ، ہاشم اور حسن نامی شخص 21 اگست تک اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے دن کے وقت  اسےکمرے میں بند کر کے تالا لگا جاتے تھے اکیس 21اگست کواسے ایف الیون کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اورخاتون کو میڈیکل کے لئے بھجوا دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا میڈیکل صبح کرائیں گے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  متاثرہ خاتون اسلام آباد پولیس کو چوری کے دو مقدمات میں مطلوب ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں