وقار ذکاء کا ایتھلیٹ ارشد ندیم کو وطن واپسی پر 10 لاکھ روپے کا تحفہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان شو بز انڈسٹری کے معروف میزبان وقار ذکاء نے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو وطن واپسی پر 10 لاکھ رویے تحفے میں دیئے ہیں۔ معروف میزبان وقار ذکاء نےایک نجی ٹی وی شو میں وعدہ کیا تھا کہ جو پیسے وہ سوشل میڈیا سے کماتے ہیں وہ ان میں سے کچھ رقم ارشد ندیم کو دیں گے۔ میزبان وقار ذکاء ارشد ندیم کی وطن واپسی پر ان کا استقبال کرنے کراچی سے خاص طور پر لاہور پہنچے جہاں انہو ں نے اپنے وعدے کے مطابق ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے تحفے میں دیئے۔ وقار ذکاء نے ان یادگار لمحات کو اپنے فیس بک پیج پر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ’ سوشل میڈیا سے اتنے پیسے ہوجاتے ہیں کہ ہم اپنے لوگوں کو سپورٹ کر سکیں، ہمارے پڑوسی ملک (بھارت) نے اپنے ایتھلیٹس کے لیے بہت سارے اعلانات کیے ہیں لیکن میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ لوگ حکومت پر انحصار نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “میں انہیں یہ رقم اس لیے دے رہا ہوں تاکہ دیگر ایتھلیٹ کی حوصلہ افزائی ہو۔” وقار نے ایتھلیٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ لوگ گوگل سے اولمپکس کے ریکارڈز نکال کر دیکھیں اور ان کے ٹارگٹ کی ایک لسٹ بنا لیں، اگر آپ انہیں حاصل کرنے کے اہل ہیں تو مجھ سمیت پوری قوم آپ کا ساتھ دے گی۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں