ٹریفک حا دثہ،سرینگر ہا ئی وے پر ڈمپر نے کار کو کچل ڈالا، 2افرادجاں بحق 3زخمی

اسلام آباد(نیوزٹویو) سری نگر ہا ئی وے سیکٹر جی نائن کے قریب ٹریف کے ا فسوسناک حا دثے میں ریت سے بھرے ڈپمر نے کا ر کو کچل ڈالا جس سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئےتین افراد زخمی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلا ت کے مطابق ترنول کی طرف سے آنے والے ڈمپر کی بریکیں فیل ہو گئیں۔ ڈمپر نے زیروپوائنٹ کی جانب سے آنے والی کار کو روند ڈالا۔ کار ڈمپر کے نیچے پھنس گئی جس کے بعد کا ر میں آگ لگ گئی آگ لگنے سے کار جل کر خاکستر ہو گئی۔ افسوسناک حادثے میں 2 افراد کی جان چلی گئی جبکہ 3 زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد ڈمپر کو ہٹانے کے لیے کرین منگوائی گئی۔ کرین کے اٹھاتے ہی ڈمپر نیچے گر گیا جس کے باعث ڈیزل کی ٹینکی لیک ہو گئی حادثے میں جاں بحق افراد سی ڈی اے شعبہ واٹر ٹینکر میں ملازمت کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں