پاکستانی نامور شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان کی طرف سے 23 مارچ 2022 کو پاکستانی نامور شخصیات کے لیے سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا  گیاہے۔ رپوٹ کے مطابق پاکستانی حکام  کی طرف سے نامور اردو شاعر ن م راشد اور مجید امجد کو نشان امتیاز جبکہ نامور شاعرہ مصنفہ کشور ناہید کے لیے ہلال امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سرائیکی شاعر وادیب رفعت عباس ، سندھی شاعر وادیب ایاز گل کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں