پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے میچز کی سیریز ملتوی

 اسلام آباد(نیوزٹویو)افغانستان کی درخواست پرسمتبر کے دوسرے ہفتے ہونے والی  پاک افغان تین ون ڈے میچز کی سیریز ملتوی کر دی گئی اس خبر سے کرکٹ کے شا ئقین کو دھچکا لگا ہے  پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پرسریز ملتوی کیے جانے کی تصدیق کردی گئی ہےپی سی بی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ستمبر میں ہونے والی ایک روزہ میچز کی سیریز کو ملتوی کر دیا گیا ہےپی سی بی کے مطابق ’ون ڈے سیریز افغانستان کی درخواست پر ملتوی کی گئی ہے۔ 2022 میں سیریز کو ری شیڈول کرنے کی کوشش کریں گےبراڈ کاسٹ سہولیات اور فلائٹ آپریشن کی بندش بھی سیریز ملتوی کرنے کی وجہ بنی ہیں اس سے قبل ای ایس پی این کرک انفو نے بتایا تھا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے سی ای او حامد شنواری نے تصدیق کی تھی کہ افغانستان کے پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کو ہمبنٹوٹا (سری لنکا) سے پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے۔طالبان کے ملک پر قبضے کے بعد کابل سے کوئی تجارتی پروازیں نہیں اڑ رہی ہیں

وا ضح رہے کہ افغانستان کی ٹیم کو بذریعہ سڑک پاکستان اور پھر دبئی جانا تھا۔ اس کے بعد انہیں سیریز کے لیے کولمبو پہنچنا تھا، لیکن کوویڈ 19 پروٹوکولز کی وجہ سے سفر میں کئی طرح کے چیلنجز سامنےآنے کے بعد اسے پہلے پاکستان منتقل کرنے پھر اب ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس دورے کے لیے افغانستان کی ٹیم کا 17 رکنی دستہ گذشتہ ہفتے کابل میں ٹریننگ کے لیے جمع ہوا تھا۔اس دورے کے بارے میں ابہام کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے سکواڈ کے اعلان میں تاخیر کی ہے جو کہ 21 اگست کو ہونا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں