پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی مزیدسخت کی جا ئے ،چینی سفیرنونگ رونگ کاوزیرداخلہ سے مطالبہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد میں چین کے سفیر نے حکومت سے پا کستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے اتوار کو پا کستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نےوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدسے ان کی رہا ئش گاہ پر ملاقات کی اوران سے پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاوزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چینی سفیر اوردیگر سفارتی عملے کو ظہرانہ بھی دیا ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں تبدیل ہوتے حالات کے پیش نظر ہمارا خطہ اور زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہےافغانستان میں پائیدار امن خطے کے ترقی اور دنیا کی سلامتی کے لئے اہم ہے۔افغانستان میں امن اورمستحکم حکومت کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ وزارت داخلہ افغانستان سے نکلنے والوں کو بھر پور معاونت دے رہی ہے۔چینی شہریوں اور پاکستان میں کرنے والی چینی کمپنیوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں گےچینی شہریوں کی حفاظت کےُلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دینگے۔ چینی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کررہیں-چینی شہریوں اور کمپنیوں کے لئےسکیورٹی پرٹوکول مزید سخت کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں