پاکستان میں کورونا کی شرح 9 فیصد ہو گئی ہے اور کہا جا رہا تھا سندھ حکومت جلد بازی میں فیصلے کر رہی ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے سندھ کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا پورا نہیں کیا۔سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی شرح 9 فیصد ہو گئی ہے اور کہا جا رہا تھا سندھ حکومت جلد بازی میں فیصلے کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری باتوں کا مذاق اڑایا گیا اور سندھ حکومت پر تنقید کی گئی۔ کیا 9 فیصد شرح اطمینان بخش ہے؟ سندھ بھر میں مزید ویکسی نیشن سینٹرز کھول رہے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ہفتہ پہلے لوگ ویکسین لگوانے نہیں جارہے تھے لیکن اب کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈیڑھ لاکھ لوگوں نے ویکسین لگوائی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وزرا حزب اختلاف پر بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں۔ وزیر اعظم نے سندھ کے ساتھ جو وعدہ کیا پورا نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں