پاکستان کی سی ممالک کی فہرست میں شامل تھا ئی لینڈ سے اقوام متحدہ کے وفد کو آنے کی اجازت

اسلام آباد(نیوزٹو یو)پا کستان سول ایوی ایشن اتھا رٹی نے کیٹگری سی میں شامل ممالک میں سےتھا ئی لینڈ سےاقوام متحدہ کے خصوصی وفد کو پاکستان آنےکی اجازت دے دی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق این او سی کے تحت یو این امن مشن کے پانچ مسافر قطر ایئر ویز کی پروازوں میں آج بینکاک سے اسلام آباد پہنچیں گے، پاکستان سے اگلے سفر کے لیے پرواز کی تبدیلی یا منسوخی کی صورت میں یہ منظوری 15 دن کے لئے ہے۔پاکستان پہنچنے پر مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ لازمی لازمی ہو گا، 7سے 10 روز کے لئے قرنطینہ بھی کرنا ہو گا، اقوام متحدہ کے وفد کو پاکستان میں کوویڈ پروٹوکولز پر عمل کرنا لازم ہوگا، پاکستان آمد پر رییڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا، وفد کے ارکان کا تعلق امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی ،سوئیڈن اور تھائی لینڈ سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں