پاکستان کی کشمیر لیگ کے حوالےسے بھارت کی کھلاڑیوں پردباؤڈالنےکی مذمت ،فوادچوہدری

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے بھارت کی کرکٹ کو سیاست میں استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کرکٹ کوسیاست سے الگ رکھا جا ئے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لئے دباﺅ ڈالنا افسوسناک ہے۔کرکٹ کو سیاست کے لئے استعمال کرنے کا عمل نریندر مودی پہلے بھی کر چکے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، چوہدری فواد حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ ہرشل گبز پر پابندی کے لئے دباﺅ ڈالنے سے کشمیر کی تحریک کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ فائدہ ہی ہوگا اپنے غیر منطقی سیاسی مقاصد کے لئے عالمی کھلاڑیوں کو روک کر یہ اپنا ہی نقصان کریں گےبھارت اور پاکستان میں کرکٹ کے لاکھوں شائقین ہیں، کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہئےکشمیر لیگ پاکستان کی کرکٹ کے لئے اہمیت کی حامل ہے، لوگ اسے دیکھنا چاہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں