پاک فضائیہ کے پائلٹ راشد منہاس شہید کا 50 واں یوم شہادت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وطن عزیز کے لیے جان قربان کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ راشد منہاس شہید کا آج 50 واں یوم شہادت ہے۔ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ راشد منہاس شہید نے عظیم قربانی دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پائلٹ راشد منہاس شہید نے ملکی دفاع کے لیے پاک فضائیہ کی عظیم روایات کو زندہ رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں