پا کستان نے افغان طالبان کو ٹی ٹی پی کے مطلوب دہشت گردوں کےنام اورثبوت فراہم کر دئیے،طالبان کاتحریک طالبان کو افغانستان چھوڑنے کا مشورہ

 اسلام آباد(نیوزٹویو) افغان طالبان نے پاکستان کے فراہم کردہ ثبوتوں کی روشنی میں تحریک طالبان پاکستان کی قیادت اور دیگر مطلوب افراد کو افغانستان چھوڑ کر پاکستان واپس جانے کا مشورہ دے دیا ہے ادھرپاکستان نے افغان طالبان کو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کی فہرستیں فراہم کر دی ہیں اور اس کے علاوہ  ٹی ٹی پی کے بھارت اورافغانستان کی خفیہ ایجنیسوں کے ساتھ رابطوں اور پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو نے کے ثبوت بھی انہیں فراہم کر دئیے ہیں ذرا ئع کے مطابق پا کستان کی جانب سے فہرستوں اورٖفراہم کردہ ثبوتوں کا جا ئزہ لینے کے بعد افغان طالبان کے تین رکنی کمیشن نے   ٹی ٹی پی کی قیادت سے رابطہ کیا ہےاورانہیں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کرنے کی تنبیہ کی ہےاور اس کے ساتھ ہی ٹی ٹی پی کے بالخصوص جیل سے رہا پا نے عناصر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ معافی مانگ کر واپس پاکستان چلے جا ئیں

اس سے قبل وزیرِداخلہ شیخ رشید نےاپنی پریس کنفرنس دوران افغان جیلوں سے ٹی ٹی پی کے کچھ لوگوں کو رہائی ملنے کا تذکرہ کیا تھا اُاور خدشہ ظاہر کیا تھا کہ یہ یہ لو ف کہ ٹی ٹی پی کے حوالے سے پاکستان نے افغان حکام کو معاملے کی سنگینی سے آگاہ کردیا۔ طالبان نے افغان سرزمین ہمارے خلاف نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں