پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن،7فاسٹ فوڈزسمیت ڈیری شاپس،کریانہ سٹورزاور بیکریز کو جرمانے

 اسلام آباد(نیوزٹویو) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جعل ساز اور ملاوٹ مافیا کیخلاف  کارروائیاں جاری ہیں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈیری شاپس، ریسٹورنٹس اور کریانہ سٹورز کی چیکنگ کی گئی اورمعائنے کے دوران زائد المیعاد مصالحہ جات اور سنیکس کی بھاری مقدار تلف کی گئی ہےفوڈ سیفٹی ٹیموں نے راجا بازار، راول ٹاؤن 2، ٹیکسلا، پوٹھار ٹاؤن، کوہاٹی بازار اور مندرہ بازار میں چھاپے مارے ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کے مطابق پروڈکشن ایریا میں چوہوں کی موجودگی پر بوم بوم ہاٹ اینڈ سپائسی ریسٹورنٹ کو 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ناقص سٹوریج اور غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر 7 فاسٹ فوڈز یونٹس کیخلاف کارروائی کی گئی ہےملاوٹی دودھ کی سٹوریج اور فروخت پر 2 ڈیری شاپس کو جرمانہ کیا ہے۔ مضر صحت رنگوں اور کیمیکلز کے استعمال پر معروف بیکری کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیامعمولی نقائص پر 62 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی بھر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہےعوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں