پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں 14 اگست تک 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، عثمان بزدار

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ اور محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انتظامات پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاک فوج مشکل وقت میں ہمیشہ قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔ پنجاب میں 2 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔،پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران 5 لاکھ 55 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی، پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں 14 اگست تک 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ۔سیاسی و عسکری قیادت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں