پیپلز پارٹی نے ادویات مہنگی کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی نے ادویات مہنگی کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا. بدھ کو سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخآری نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس  میں ادویات مہنگی کرنے کا فیصلہ شرمناک ہے۔ حکمران لوگوں کیلئے کرونا وبا سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہے ہیں۔ ادویات کے نرخوں میں مزید  قابل  قابل مذمت اضافہ واپس لیا جائے۔ مہنگائی کے سونامی میں کابینہ اجلاس کے زریعے  مزید  اضافہ حکومت کی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ بے رحم اور بے حس حکمران کینسر  دل ہیپاٹائٹس گردوں شوگر کی امراض میں مبتلا شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر رہے ہیں ۔ جان بچانے والے ادویات کی پہلے ہی بہت زیادہ مہنگی کی جا چکی ہیں۔ غریب اور متوسط طبقہ کے مریض مہنگے علاج معالجہ کیوجہ سے موت کے منہ میں دھکیلے جا رہے ہیں۔ اشیاء ضروریہ عوام الناس کی دسترس سے باہر کرنے والے حکمران مریضوں سے ادویات چھین رہے ہیں۔ وزیراعظم اور کابینہ عوام دشمنی کی حدیں پار کر رہی ہیں۔ حکمران ادویات سیکنڈل کے مجرمین کو نشان عبرت بنانے کی بجائے  عوام کئ جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں