چیف جسٹس نے اسلام آبادہا ئیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کےججوں کوپلا ٹوں کی الا ٹمنٹ معطل کردی

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آبادہا ئیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں ججوں اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی قرعہ اندازی میں اسلام آباد ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ معطل کردی اورحکم امتناع جاری کرتے ہوئے مقامی افراد کو آباو اجداد کی زمینوں سے بے دخل کرنے سے بھی روک دیا۔گذشتہ روز سماعت کے بعد جاری حکم نامہ میں عدالت کا کہناہے کہ حیرت انگیز طور پر کرپشن اور جرائم میں سزا پانے والے ججوں کو بھی پلاٹ ملے،پوری ضلعی عدلیہ کو پلاٹ ملے،جن کی زمینیں لی گئیں وہ انصاف کے لیے کہاں جائیں ؟،طیبہ تشدد کیس میں سزا پانے والے، کرپشن پر ہٹائے جانے والے ججوں کو بھی پلاٹ ملے، عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ پلاٹس الاٹمنٹ کیس کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کا بھی حکم دےدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں