کابل ا ئرپورٹ کےقریب دھماکے کی آواز

 کابل(نیوزٹویو) افغانستان کے دارالحکومت کابل ائر پورٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔  امریکہ نے گزشتہ حملوں کے بعد شدت پسند تنظیم داعش ایک اور بڑے  حملے کے خطرے سے آگاہ کیا تھاعالمی خبر رساں ادارے کے مطابق  کابل میں ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔واضح رہے امریکہ نے اتوارکو کابل ایئرپورٹ کے قریب ایک مخصوص، یقینی خطرے‘ کے حوالے سے انتباہ کرتے ہوئے اپنے شہریوں پر زور دیا تھا کہ وہ علاقہ چھوڑ دیں۔ خبررساں ادارے کےمطابق فوری طور پر دہشت گردی کے انتباہ کے ایک سلسلے نے امریکی افواج کے زیر نگرانی انخلا کی کوششوں کو متاثر کیا اور انہیں طالبان کے ساتھ قریبی سکیورٹی تعاون پر مجبور کیا تین روز قبل جمعرات کو کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے داعش کے خودکش حملے میں ڈیڑھ سو سے زائد افغان شہری اور 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں