کترینہ کیف کی روس میں ٹھنڈے اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصاویر وائرل

روس (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ کیف جوکہ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی نئی آنے والی فلم “ٹائیگر 3” کی شوٹنگ کے لیے روس میں موجود ہیں۔ اُنہوں نے وہاں کے ٹھنڈے اور خوشگوار موسم سے محظوظ ہوتے ہوئے اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔ کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ سے اپنی چند نئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہے۔ ان تصاویر میں اداکارہ کافی خوش اور پُرجوش نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “ایک دن پارک میں۔” اداکارہ نے ایک اور انسٹا پوسٹ میں اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “وہ دنیا میں بھی ہیں اور دنیا سے باہر بھی۔”  ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سینٹ پیٹرز برگ کے ٹھنڈے موسم کے باوجود بھی کترینہ نے جامنی رنگ کی ٹی شرٹ اور شارٹس پہنی ہوئی ہیں اور انہیں کافی ٹھنڈ بھی لگ رہی ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ خوش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں