کرونا وائرس کے باعث 2024 تک فلائٹ آپریشن نارمل نہیں ہوسکتا، ارشد ملک

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث 2024 تک فلائٹ آپریشن نارمل نہیں ہوسکتا۔جمعرات کو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس حاجی امتیاز احمد چوہدری کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ پرچھتیں ٹپکنے پر تشویش کا اظہارکیا۔حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پراس دفعہ بھی  پانی لیک ہوا اورپوری دنیا میں بدنامی ہوئی۔ گزشتہ اجلاس میں سول ایوی ایشن حکام نے کہا تھا کہ ائیرپورٹ پر بارش کے پانی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔کمیٹی کی رکن سائرہ بانو نے کہا کہ ائیرپورٹ کی چھت سے ٹائلز اگر کسی مسافر پر گرجاتیں تو بڑا حادثہ  ہو سکتا تھا۔ڈی جی سول ایوی ایشن نے بتایا کہ عمارت کی چھت پر لگی ٹائلز بہت نرم ہیں۔ اگر ٹائلز کسی پر گر بھی گئیں تو اسے تکلیف نہیں ہو گی۔ ائیرپورٹ پر سائی فونک نظام کا مسئلہ ہے جس کے باعث پانی آیا۔ ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضی نے سی اے اے کی جانب سے جڑواں شہروں کے مسافروں کے لیے جلد اسلام آباد ائیرپورٹ پر بسیں چلانے کا عندیہ دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ائیرپورٹ میٹرو کب مکمل ہو گی اس حوالے سے این ایچ اے کو علم ہو گا۔سی ای او پی آئی اے نے ادارے کی کارکردگی پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 90 سال بھی ایمانداری سے کام کرتا رہوں تو خسارہ ختم نہیں ہوگا۔ کرونا میں دیگر ممالک اور این سے او سی کی جانب کے فیصلوں  کے باعث پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔کرونا کے باعث لگ رہا ہے کہ 2024 تک بین الاقوامی فلائٹ آپریشن نارمل نہیں ہوگا۔انھوں نے مزید بتایا کہ پی آئی اے میں 16 ہزارملازمین تھےجو اب کم ہوکر11 ہزار ہوگئے ہیں۔ کسی ملازم کو نہیں نکالا بلکہ ملازمین کا احتساب کیا اور جعلی ڈگری اورگھوسٹ ملازمین کو نکالا۔جعلی ڈگری والے ملوث افراد جیل میں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں