کرکٹ شائقین کےلیےخوشخبری،پا ک افغان کرکٹ سیریز شیڈول کے مطابق ہو گی،افغانستان کرکٹ بورڈ

کابل (نیوزٹویو) کرکٹ کےشا ئقین کے لیے اچھی خبر ہے افغانستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاک افغان کرکٹ سیریزہوگی اور تمام میچز طے شدہ شیڈول کے مطابق وقت پر ہوں گے ون ڈے سیریز کے لیے افغان کرکٹ ٹیم جلد سری لنکا جائے گی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹویٹ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلا ڑیوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں

Afghan Cricket Board Tweet

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق افغانستان ٹیم کی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔اے سی بی کے مطابق افغانستان کے پلیئرز کی پریکٹس جاری ہے افغانستان کی کرکٹ ٹیم پا کستان کے ساتھ ون ڈے میچز کی سریز کھیلنے کے لیےجلد سری لنکا روانہ ہو گی۔ یا د رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز ستمبر میں سری لنکا میں شیڈول ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں