کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عمر اکمل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل نے کہا ہے کہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اپنے ایک بیان میں عمر اکمل نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ کرکٹ میں اچھا کروں گا۔ ماضی میں جو ہوا، اسے بھلا کر آگے کا سوچ رہا ہوں۔ عمر اکمل نے کہا کہ کرکٹ میں واپسی کے بعد ڈومیسٹک پرفارمنس پر منحصر ہے کہ سلیکٹرز کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ جولائی میں عمر اکمل نے ایک ویڈیو پیغام میں پی سی انٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی غلطی کو تسلیم کیا تھا اور معافی مانگ لی تھی۔عمر اکمل نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ گزشتہ سال ان سے غلطی ہوئی جس سے ان کے کیریئر اور کرکٹ کو نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کچھ لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا لیکن میں نے بروقت پی سی بی انٹی کرپشن کو نہیں بتایا۔ انہوں نے کہا تھا کہ فکسنگ کی پیشکش کے بارے میں بروقت نہ بتانے پر مجھے 12 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا، میں اعتراف کرتا ہوں میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں