کشمیری پوری دنیا میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منا رہے ہیں، مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

اسلام آباد(نیوزٹویو) بھارت کے یوم آزادی پرمقبوضہ کشمیر،آزاد کشمیراور پاکستان سمیت ہپوری دنیا میں یوم سیاہ منا رہے ہیں مقبوضہ کشمیرکےتمام شہروں بشمول وادی اور جموں میں سیاہ پرچم لہرا دیئے گئےاور وہاں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے آج بھارت کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا حق نہیں رکھتا۔ دوسری جانب میرپور آزاد کشمیر میں ضلع کچہری سے چوک شہیداں تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، شرکا نے سیاہ جھنڈے اٹھا کر بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پورے مقبوضہ کشمیر میں ایسے پوسٹرز چسپاں کئے گئے جن میں بھارتی یوم آزادی کو کشمیریوں کیلئے یوم سیاہ قرار دیا گیا ہے۔

مقبوضہ وادی میں حریت کانفرنس نے مکمل ہڑتال کی کال دے رکھی ہے، بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف پورے کشمیر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جن میں حق خودارادیت کا اعادہ کرتے ہوئے بھارتی تسلط سے نجات کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سخت سیکیورٹی اقدامات کئے تاہم کشمیری عوام کا جوش و جذبہ برقرار اور احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں