کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام میں توسیع، اکتوبر تک پروگرام کا دائرہ 29 شہروں تک پھیلا دیا جائے گا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) احساس پروگرام کے تحت، کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام میں توسیع کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملتان، لاہور اور گوجرانوالہ میں پروگرام کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکتوبر تک پروگرام کا دائرہ 29 شہروں تک پھیلا دیا جائے گا جس سے 40 ہزار شہری مستفید ہوں گے۔ وزیراعظم کو مزید بتایا گیا کہ مستقبل میں یہ پروگرام کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں