اسلام آباد (نیوزٹویو) کورونا وائرس کےڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ کے بعد سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کر دی ہے ٹریول ایڈوائزی کا اطلاق 9اگست سے ہوگا اسلام آباد کراچی، لاہور سمیت بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے منیجرزکو اس پرعمل درآمد کے احکامات جاری کیے گئی ہیں چھ 6سال اور زائد عمر کے تمام افراد کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹیو رپورٹ لازمی قراردے دی گئی ہے ٹریول ایڈوائزری میں ہدایت کی گئی ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ 72گھنٹوں سے پہلے کی نہ ہوپاکستان آنے والے 6سال اور زائد عمر کے تمام مسافروں کا ملکی ایئرپورٹ پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کیا جائے گاچھ 6سال سے 12سال تک کے کورونا مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کیا جائے گا بارہ 12سال سے زائد عمر کے مسافروں کو مختص قرنطینہ مراکز میں رکھا جائے گا سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان پہنچنے والے مسافروں پر اضافی اضافی شرائط بھی لاگو ہوسکتیں ہیں
