کویتی کابینہ کا وطن واپس آنے والے غیرملکیوں کیلئے نئی شرائط

کویت (نیوز ڈیسک) کویتی کابینہ نے وطن واپس آنے والے غیرملکیوں کیلئے منظور شدہ ویکسین کا لگا ہونا ضروری قرار دے دیا ہے۔ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عرب و بیرون ملک سےکویت میں مقیم غیرملکی واپس پہنچے۔ کویتی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ منظور شدہ ویکسینوں میں کسی ایک کی دو خوراک لینے والے واپس آ سکتے ہیں۔ کویت نے فائزر، ایسٹرازینکا آکسفورڈ اور موڈرنا ویکسینوں کی منظوری دی ہے۔ جانسن اینڈ جانسن کی ایک خوراک لینے والوں کو بھی واپسی کی اجازت ہوگی۔ کویت کے سفرسے 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ منفی ہونا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں