کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی، 14 مزدور جھلس کر جاں بحق

کراچی (نیوز ڈٰیسک) کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 14 مزدور موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں مختلف اشیاء کے بنانے میں استعمال ہونے والا کیمیکل موجود تھا۔  آگ کیمیکل کے ڈرم میں لگی اور آگ پھیلتی گئی۔ آگ کی شدت سےعمارت کے کچھ حصے گرنے لگ گئے ہیں۔ فائربریگیڈ کے مطابق امدادی کارروائی کے دوران 2 ریسکیو اہلکار زخمی ہوئے۔ ایک اہلکار فیکٹری کی دوسری منزل سے گر کر زخمی ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری کی تمام کھڑکیاں گرل لگاکر بند کی گئی تھیں۔ کمروں میں کھڑکیوں کے ساتھ سامان رکھ دیا گیا تھا تاکہ کوئی کھڑکی تک نہ آسکے۔ بظاہر ان اقدامات کا مقصد فیکٹری میں چوری کا روکنا معلوم ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں