گھرکا بھیدی لنکا ڈھائے،واپڈا کا سابق ملازم 5فیکٹریوں کو بجلی چوری کراتے گرفتار

 اسلام آباد(نیوزٹویو)گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے۔واپڈا کا اپنا ہی سابقہ ملازم 5فیکڑیوں کوبجلی چوری کراتے ہو ئے دھر لیا گیامذکورہ فیکڑیاں پہلے ہی کروڑں کی بجلی چوری کر کے استمال کرچکی تھیں چوہدری شاہد حسین لائن سپریٹنڈنٹ کو نوکری سے برطرف کیا گیا تھا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمدچوہان اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سید رضوان شاہ کی ہدایت پر انیٹی کرپشن ای جی او اےاسلام آباد نے یہ کاروائی کی ۔برطرف لائن سپریٹنڈنٹ بجلی چوری کر کے پانچ فیکٹریوں کو بجلی سستے داموں فراہم کر  کے واپڈا اور قومی خزانے کو نقصان دے رہا تھا۔اسلام آباد سنگجانی  میں پرل ماربل اور کینٹ ماربل  اور دیگر  کل پانچ عدد فیکٹریاں غیر قانونی طریقہ سے بجلی چوری کر کےچلائی جا رہی تھیں۔چھاپہ ای جی او اے اسلام ابادزون کے سرکل کے انچارج اسسٹنٹ ڈایئریکٹررانا شاہد حبیب کی نگرانی میں مارا گیاواپڈاکی ایم اینڈ ٹی ٹیم اورایف آئی اےکی ٹیم کے ھمراہ رھی- جس نے اپنی رپورٹ میں ایک کروڑ اکسٹھ لاکھ ستترہزار نو سو اڑسٹھ روپے نقصان کا  تخمینہ لگایا ہے۔ ایف آئی کی ٹیم نے تما م برآمدشدہ سامان کواپنے قبضے میں لے لیا اور ملزمان فیکٹری مالکان چودھری شاہد حسین ،ملک جاوید اقبال ،شاہد محمود،منشی قاضی الیاس محمود کرایہ داران فیکٹری ٹھیکیداران محمد صادق ،شیخ الطاف ،منیر حسینا ، فہد نواز اور واپڈا ملازم مرتضیٰ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں