ہا ئیکورٹ میں سرمایہ کاری کے نام پرعوام کو لوٹنے والی کمپنی بی فوریوکےمالک کی درخواست قبل ازگرفتاری ضمانت مسترد

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامرفاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نےسرمایہ کاری کے نام پر عوام سے پیسے لوٹنے کا کیس میں نجی کمپنی بی فور یو کمپنی کے مالک سیف الرحمن کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ اہڈووکیٹ جبکہ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیااوربعد ازاں درخواست ضمانت مسترد کرنے کا حکم سنادیا، جس سے قبل ہی کمرہ عدالت میں موجود سیف الرحمن کمرہ عدالت نے چلے گئے، ادھر نیب حکام نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں