15سالہ لڑکی سےزیادتی کی ویڈیوبنا کر بلیک میل کرنے والے دوملزمان گرفتار

 اسلام آباد (نیوزٹویو) تھانہ کلرسیداں پولیس نےفوری کارروائی کرتے ہوئے پندرہ 15سالہ لڑکی سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانے اور بلیک میل کرنے والے دو ملزمان گرفتارکر لیے متاثرہ لڑکی نے پولیس کو درخواست دی کہ چند روز قبل ارشاد نے زیادتی کی اور مہران نے ویڈیو بنائ جو بلیک میل کر رہے ہیں ایس ایچ ا وکا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا پولیس نے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیاہے ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جاۓ گا سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا ہے کہ  خواتین اور بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے، ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں