5 اگست کووزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کرینگے

اسلام آباد(اصغر چوہدری) وزیر اعظم عمران خان پانچ اگست کو قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر سے خطاب کرینگے،نومنتخب قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل(منگل) کو ہوگا جبکہ نئے وزیر اعظم کا انتخاب بدھ چار اگست کو ہوگا ،انتخابی عمل مکمل ہوتے ہی اسپیکر شاہ غلام قادر اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائینگے۔ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد آج منگل کو اسپیکر شاہ غلام قادر نو منتخب اراکین قانون ساز اسمبلی سے حلف لینگے جس کے بعد اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ،اسپیکر کا انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد شاہ غلام قادر اسپیکر شپ کے عہدے سے سبکدوش ہو جائینگے ۔نئے اسپیکر نشست سھنبالتے ہی ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرائینگے جس کے بعد قائد ایوان کے انتخاب کے لیئے کاغزات نامزدگی جاری ہونگے ۔بدھ چار اگست کو قانون ساز اسمبلی اپنے قائد ایوان کا انتخاب کریگی ۔جس کے بعد وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر بھی اپنے منصب سے سبکدوش ہو جائینگے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان پانچ اگست کو آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کر سکتے ہیں اس حوالے سے تیاریوں کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں