احتساب عدالت نےمشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کوفردجرم کےلیے29 ستمبرکو طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں فردجرم عائد کرنے کےلیےانتیس 29 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نےآٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی ہے  عدالت سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو اشتہاری قرار دے کر کیس سےالگ کر دیا ہے عدالت کی جانب سے مشتاق احمد کا شناختی کارڈ بلاک اور جائیداد ضبطگی کی کارروائی بھی شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ آصف زراری کے فرنٹ مین کو احتساب عدالت نے بذریعہ اشتہار طلب کر رکھا تھا عدالت نے مشتاق احمد کو 9 ستمبر تک پیش ہونے کی آخری مہلت دے رکھی تھی۔لیکن وہ پیش نہیں ہو ئے جمعرات کی سماعت کے تحریری حکم نامے میں آصف زرداری کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں