احتیاط لازمی، ابھی ماسک کا استعمال ضرور کریں ، معاون خصوصی برائےصحت

اسلام آباد (نیوزٹویو) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائےصحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ابھی پاکستان میں موجود ہے۔ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ماسک اتارنے کا کہا جائے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ اگر ہم ویکسین لگوائیں اور سماجی فاصلہ رکھیں تو وباء میں کمی آسکتی ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کا مزید کہنا تھا  کہ کروڑوں لوگوں کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ ویکسینیشن بیماری کے مضر اثرات کو تو روکتی ہے، لیکن ماسک کا استعمال ضرور کریں۔معاون خصوصی برائےصحت نے کہا کہ اگر ہم احتیاط کریں گےتو ہی کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پا سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں