اسلام آباد سے کشمیر تک موسم خوشگوار ،مزید بارشوں کا امکان ، محکمۂ موسمیات

 اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختون خوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختون خوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس قائم رہے گا۔شکر گڑھ اور گرد ونواح میں صبح سویرے سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے، بارش کے باعث گلیوں اور بازاروں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔محکمۂ موسمیات کی جانب سے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے۔ وادیٔ کوئٹہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات میں درجۂ حرارت 14، ژوب، پنجگور اور لسبیلہ میں 24، گوادر میں 25 اور تربت میں 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں