افغانستان کی فضائی حدودسےگزرنےوالوں جہازوں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری

اسلام آباد (نیوزٹویو) پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کابل انٹرنیشنل نوٹم آفس افغانستان  کی درخواست پرافغانستان کی فضائی حدود سے گزرنے اور داخل ہونے والے جہازوں کے لئے نیاہدایت نامہ جاری کر دیا ہےہدایت نامہ کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرولر کی عدم دستیابی کے باعث طیاروں کے درمیان فاصلہ رکھنا ہوگاسول ایوی ایشن اتھارٹی نے تین مختلف نوٹم جاری کردیئے ہیں نوٹم عالمی ہوابازی کی تنظیم کی گائیڈلائن کے مطابق جاری کیے گئے نوٹم کے مطابق کابل ائیر اسپیس میں دوجہازوں کے درمیان پندرہ منٹ کا فاصلہ رکھنا ہوگاجہازوں کے درمیان فاصلہ بغیر کسی دشواری کے افغان فضائی حدود سے گزرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے نوٹم کے مطابق جہازوں کے درمیان پندرہ منٹ کے فاصلے سے کابل آمد اور روانگی میں تاخیر بھی ہو سکتی ہےافغان ائیر اسپیس میں داخل ہونے والے طیارے کابل ایف آئی آر پر عمل درآمد لازم کر یں  کابل کے پرائمری ریڈار اور سیکنڈری ریڈار مکمل طور پر فعال ہیں نوٹم کے مطابق عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاو کے وضع کردہ اسٹینڈرڈ پروسیجر پر عمل کر نا لازمی ہوگاہنگا می صورتحال میں طیارے کو بلندی سے نیجے لاتے وقت عالمی تنظیم اکاو کے قوانین 444 پر عمل کرنا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں