افغان حکومت نےسول ایوی ایشن سے پا کستان کے لیےشیڈول پراوزیں چلانے کی اجازت طلب کرلی

اسلام آباد(نیوزٹویو) افغان طالبان کی حکومت نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے افغانستان کی ایئر لائنز آریانا اور کام ائیر کی پاکستان کیلئے شیڈول پروازوں چلانے کی اجازت طلب کر لی ہےافغانستان کی وزارت شہری ہوا بازی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط بھیجا ہے جس میں افغانستان کي ایئر لائنز آریانا اور کام ائیر کی پاکستان کیلئے شیڈول پروازوں کیلئے اجازت طلب کی گئی ہے۔ پروازوں کی اجازت دونوں ملکوں کےمابین ایم او یو کی بنیاد پرمانگی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا کہ امریکی فوجیوں نےانخلا کے وقت کابل ائیرپورٹ کی تنصیبات تباہ کردی تھیں۔ افغان وزارت ہوا بازی کےمطابق قطر کی جانب سے کابل ایئرپورٹ پر ہوابازی کی تکنیکی سہولیات بحال کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں