الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراءاعظم سواتی اور فواد چوہدری کونوٹسز جاری کردئیے،الزامات کے ثبوت طلب

اسلام آباد(نیوزٹویو)الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا اعظم سواتی اورفوادچوہدری کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے ا لزامات کے ثبوت طلب کر لیےہیں الیکشن کمیشن نے نوٹسز کا جواب مانگ لیا ہے جواب نہ دینے کی صورت میں دونوں وزرا کو قانونی چارہ جو ئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ ثبوت نہ پیش کیے جانے کی صورت میں الیکشن کمیشن اس معاملے کو عدالت میں لے جانے کا ارادہ رکھتا ہے وا ضح رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اس وقت وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ملک سے باہر سرکاری دورے پر گئےہو ئے ہیں  جمعرات کووفاقی وزرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر الیکشن کمیشن میں اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفراقبال ملک کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں انہیں نوٹسز جا ری کیے گئے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزرا  الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر سینیٹ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ  الیکشن کمیشن نے اپوزیشن سے پیسے پکڑے ہوئے ہیں جس کے بعد دونوں وفاقی وزرا کو نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ رواں ہفتے چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدار ت ہونے والے اجلاس میں گیا تھا الیکشن کمیشن نے پیمرا سے متعلقہ ریکارڈر بھی طلب کررکھا ہے جب کہ ایوانِ صدر، سینیٹ کمیٹی کی کارروائی اور میڈیا بریفنگ سے متعلق ریکارڈ مرتب کرنے کی بھی ہدایت دے رکھی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں